MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شریف اور زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، ان کا نہ مستقبل ہے اور نہ حال، فوا د چوہدری

1 277

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف اور زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، ان کا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ حال، جب کوئی سیاستدان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کر سیاست نہیں کر سکتا تو اس نے افواہوں کا سہارا لینا ہوتا ہے، پاک فوج کے ترجمان نے بھی قیاس آرائیوں کو رد کر دیا ہے۔وہ بدھ کو یہاں وفاقی وزیر داخلہ کی کتاب ”لال حویلی سے اقوام متحدہ تک۔ سیاست کے پچاس سال“ کی تقریب رونمائی سے خطاب اور صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہے تھے ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ مستقبل کے سیاستدان کوئی اور ہیں،

- Advertisement -

یہ سلسلہ زرداری اور نواز شریف کے بغیر ہی آگے چلنا ہے۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شیخ رشید احمد ہماری سیاست کا روشن پہلو ہیں، انہوں نے ہمیشہ ملکی سیاست کا روشن پہلو اجاگر کیا۔ چوہدری فواد حسین نے شیخ رشید احمد کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد نے 1977ئ میں پہلا الیکشن لڑا، اس وقت سے لے کر آج تک وہ ملکی سیاست کا محور رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والا شخص آج ملک کی نامور شخصیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید احمد جس پوزیشن پر بھی ہوں پاکستان کا میڈیا ان کو دیکھتا اور سنتا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مستقبل کا تجزیہ کرنے اور پاکستان کی سیاست کا رخ تعین کرنے میں شیخ رشید احمد کی آواز اہمیت رکھتی ہے، شیخ رشید احمد کی کتاب میں شیخ رشید احمد نے اپنے سیاسی سفر کی کہانی پیش کی، کتاب کی کامیاب تقریب رونمائی پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) ملکی سیاست کا محور اب آڈیو لیکس بن گئی ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں اب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.