MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کے مسائل کوحل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں،مبین خلجی

0 665

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک )صوبائی وزیر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد مبین خان خلجی نے کہا کہ عوام کے مسائل کوحل کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں بلا رنگ و نسل لوگوں کی خدمت کرنا میرا فرض ہے جس کے لئے میں میرے گھر اور دفتر کے دروازے عوام کے لئے کھولے رہتے ہیں کوئٹہ شہر کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں کوئٹہ شہر کے تمام بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں

- Advertisement -

کیونکہ میں بھی اسی معاشرے کا فرد اور ایک عوامی نمائندہ ہوعوام کے بنیادی مسائل حل اور انہیں ریلیف فراہم کرنا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، کورونا وبا کا مقابلہ کیااور ملک کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے وزیراعظم عمران خان کو غریب عوام کا احساس ہے اور ان کے مسائل کا ادراک بھی ہے،

ماضی کے کرپٹ حکمرانون نے ملک کو بے دردی سے لوٹا اداروں کو تباہ کیا، منی لانڈرنگ کے ذریعے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے کو لوٹ کر بیرون ملک فرار ہو گئے، جس کا خمیازہ آج ملک وقوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.