MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمر شریف ہسپتال سے ڈسچارج، ائیر پورٹ کیلئے روانہ

1 344

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عمر شریف کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ،وہ امریکا جانے کے لئے ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈی اداکار عمر شریف کچھ دیر بعد کراچی ائیر پورٹ پر پہنچ جائیں گے،عمر شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ جرمنی امریکہ روانہ ہوجائیں گے . کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستانی کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی طبیعت میں گزشتہ روز کی نسبت کافی بہتری آئی ہے جس بنا پر ملکی اور غیرملکی ڈاکٹروں نے انہیں ائیر ایمبولینس کے سفر کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے .

- Advertisement -

فیملی ذرائع کے مطابق غیرملکی ڈاکٹرز نے عمر شریف سے گفتگو بھی کی، عمر شریف نے اپنی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز کو خود جوابات دیے . عمر شریف نے ٹیلی فون پر اپنے امریکی معالج ڈاکٹر طارق شہاب سے بھی بات چیت کی اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے اداکار عمر شریف کو امریکا کے سفر کے لیے فٹ قرار دے دیا . ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو ایمبولینس میں صبح 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا جبکہ ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز عمر شریف کے معائنہ کے لیے ہسپتال میں موجود ہیں . واضح رہے کہ ائیرایمبولینس کراچی ائیرپورٹ پر موجود ہے جس کی منگل کو دن 11 بجے کے بعد روانگی متوقع ہے . یہ بھی پڑھیں: داتا دربار عرس پر آنیوالے 5زائرین کرنٹ لگنے سے زخمی . .

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.