MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئندہ انتخابات میں سب سے بڑا انقلاب سندھ میں آئے گا، عمران خان

2 284

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں سب سے بڑا انقلاب سندھ میں آئے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی کا جیتنا ناممکن ہے، الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، اس بار ہم واضح اکثریت سے جیتیں گے، معلوم ہے کہ مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے، توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت ہونی چاہیے، ہم نے قانون کے مطابق سب کچھ کیا، زرداری نوازشریف نے توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں حاصل کیں، پہلے دن سے کہا کہ ہماری اپوزیشن جمہوری نہیں کریمنل ہے ، سائفر کو زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کوہٹایا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ معلوم ہے مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اس بار ہم واضح اکثریت سے جیتیں گے، انتخابات میں سب سے بڑا انقلاب سندھ میں آئے گا، سندھ میں پیپلزپارٹی کا جیتنا ناممکن ہے، سندھ کا سیلاب پیپلزپارٹی کو بہا کر لے گیا ہے، اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی اب کامیاب نہیں ہوسکتی۔ الیکشن میں اس بار بھی دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، انہیں اتنی بڑی دھاندلی کرنا پڑے گی کہ نظام درہم برہم ہوجائے گا، یہ ضمنی الیکشن میں بھی جتنی بھی دھاندلی کرلیں ہم ہی کامیاب ہوں گے۔
چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب کی تعیناتی کا طریقہ کار غلط ہے، یہ طریقہ کار تبدیل ہونا چاہیے اور تعیناتی میں میرٹ ہونا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ شروع سے ہی جانبدرانہ ہے، ن لیگ کی آڈیو لیک میں چیف الیکشن کمشنر کا گٹھ جوڑ ثابت ہوگیا، اس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، لانگ مارچ کی منصوبہ بندی حکومت کو حیران کردے گی ، لانگ مارچ زیادہ دور نہیں پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں،پہلے ہمیں پتا نہیں تھا کہ ہمارے ساتھ کیاسلوک ہوگا، عوام کا سمندر لانگ مارچ میں آئے گا جس کو کوئی نہیں روک سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے ہم […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.