MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کھانسی کاشربت پینے سے 66بچے ہلاک

1 808

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی ،نیویارک، بنجول(مسائل نیوز )افریقی ملک گیمبیا میں بھارتی دوااستعمال کرنے سے 66بچے ہلاک ہوگئے ،افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کردہ

سردی اور کھانسی کے 4 سیرپ میں آلودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیرپ 66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیرِ تفتیش دوا ایک بھارتی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔دوسری جانب  کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانام گیبریئس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ گیمبیا میںگردوں کے زخموں کی وجہ سے 66 بچوں کی ہلاکت کا تعلق ممکنہ طور پر بھارت کی ایک دواساز کمپنی میڈن فارماسوٹیکل کے تیار کردہ کھانسی اور نزلے کے ناقص شربت سے ہو سکتا ہے۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا ادارہ بھارتی ریگولیٹرز اور نئی دلی میں قائم دوا سازکمپنی میڈن فارماسوٹیکلز کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہا ہے۔ لیباٹری تجزیے میں کھانسی کے علاج کے لیے بنائے گئے اس شربت میںڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی ہے، جو کہ زہریلی ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے کہ ان ادویات کو غیر ریگولیٹڈ مارکیٹوں کے ذریعے دیگر مقامات پر بھی تقسیم کیا گیا ہو لیکن ابھی تک صرف گیمبیا میں ہی اس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ، ڈائیلسز، تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات مارکیٹوں سے غائب ہوگئیں ،مریض مہنگے داموں بلیک میں ادویات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.