MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کا دھرنا روکنے، ناکام بنانے کے لیے وزارت داخلہ کی نئی حکمت عملی تیار

0 400

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا روکنے کے لیے اور ناکام بنانے کے لیے وزارت داخلہ نے نئی حکمت عملی تیار کر لی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پہلے راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل فون سروس معطل کی جائے گی۔جڑواں شہروں میں موبائل کے ساتھ میٹرو بس بھی معطل کی جائے گی۔اسلام آباد میں داخلے کے لیے شہریوں کے آئی ڈی کارڈ و دیگر دستاویز چیک کیے جائیں گے۔
اسلام آباد کے ہوٹلز میں بھی لوگوں کی چھان بین کی جائے گی جبکہ تعلیمی ادارے بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔پکوان سسٹم،ساؤنڈ سسٹم کرائے پر دینے والوں پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔جبکہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ممکنہ دھرنا روکنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سیکڑوں کنٹینرز پہنچا دئیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 1100 سے زائد کنٹینرز اکٹھے کر لیے۔

- Advertisement -

دھرنے کے ممکنہ اعلان کے بعد اسلام آباد کو ایک ہفتے کے لیے مکمل سیل کر دیا جائے گا۔اس دوران اسلام آباد کے اسکول و کالجوں میں چھٹیاں کرنے کے علاوہ امتحانات بھی ملتوی کر دئیے جائیں گے۔ اسلام آباد پولیس کو 25 ہزار کی اضافی نفری فراہم کی جائے گی جبکہ ان کے پاس 50 ہزار ربر کی گولیاں بھی ہوں گے۔سیکیورٹی اداروں کو 60 ہزار سے زائد آنسو گیس کے شیل فراہم کر دئیے گئے۔
اسلام آباد پولیس کو 10 ڈرون بھی فراہم کیے جائیں گے جن کے ذریعے شیل مظاہرین پر پھینکے جا سکتے ہیں۔ دھرنا ناکام بنانے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر استعمال کیا جائےگا۔سلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز فیض آباد پہنچا دئیے۔ رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ کی صورت میں فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کر دیا جائے گا۔کنٹینرز ہر داخلی اور خارجی راستوں پر رکھے گئے ہیں جن میں مری روڈ کی طرف سڑک اور ایکسپریس ہائی وے کی طرف آنے والے راستے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آرڈر ہوئے وہ اسلام آباد داخل ہونے والا ہر راستہ سیل کر دیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.