MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مگرمچھ کو6سال بعد گردن میں پھنسے ٹائرسے آزادی مل گئی

0 554

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

جکارتا(ویب ڈیسک)انڈونیشیا میں ایک مگرمچھ کو 6 سال بعد گردن میں پھنسے ٹائرسے آزادی مل گئی۔انڈونیشیا میں 6 سال سے گردن میں موٹرسائیکل کا ٹائرلے کرتیرنے والے مگرمچھ کوبالآخر ٹائرسے ازادی مل گئی۔انڈونیشیا کے جزیرے سیلاوسی میں 13 فٹ سے زائد لمبے مگرمچھ کے گلے میں 6 سال قبل ایک ٹائرپھنس گیا تھا۔

- Advertisement -

جانوروں سے متعلق تنظیموں اورمقامی افراد نے متعدد بارمگرمچھ کے گلے سے ٹائرنکالنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔مقامی لوگوں میں ’ہاروالا مگرمچھ ‘ کے نام سے مشہورمگرمچھ کے گلے سے ٹائرنکالنے کے انتظامیہ نے انعام کا اعلان بھی

کیا تھا لیکن کوئی بھی ٹائرنہ نکال سکا۔ہربارجال سے بچ نکلنے والا مگرمچھ بلآخر اب جال میں پھنس گیا جس کی گردن سے ٹائرنکال کراسے واپس دریا میں چھوڑدیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.