MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سی اینڈڈبلیو کے 361ملازمین بحالی اور صحت کارڈ کے آغاز کی منظوری دیدی گئی ہے،سردار کھیتران

0 488

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)حکومت بلوچستان کے ترجمان وصوبائی وزیر سرعبدالرحمن کھیتران نے کہاہے کہ سی اینڈڈبلیو کے 361ملازمین بحالی اور صحت کارڈ کے آغاز کی منظوری دیدی گئی ہے ،موجودہ حکومت کی نااہلی کا ایک غلط تاثر دیا جارہا تھاہر 15دن بعد اب کابینہ کا اجلاس ہوگا

- Advertisement -

وزرا اب صرف اپنے محکمے اور حلقے میں محدود نہیںکم سے کم وقت میں مسائل حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات وسوشل ویلفیئر بشریٰ رند کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت کی ہے کہ ہر 15دن بعد بلوچستان کابینہ کا اجلاس ہوگا صوبائی وزراءصرف اپنے حلقوں تک محدود نہیں ہونگے

بلکہ وہ پورے بلوچستان کے وزیر ہوں گے صوبائی وزراءاپنے محکموں کے زیادہ سے زیادہ اجلاس منعقد کریں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں صوبے کے 28سے 30ہزار ملازمتیں اگلے ایک ڈیڈھ مہینے میں میرٹ کے بنیاد پر پر کیے جائیںگے صوبائی کابینہ کا اجلاس ایک بجے سے چار بجے تک منعقدہ ہوا جس میں 31نکات تھے جنگلات وجنگلی حیات کے حوالے سے ایک ایکٹ کابینہ نے منظور کیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.