MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گیس کے مقامی ذخائر کی تلاش کے لائسنس کا اجرا تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

1 290

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں،پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کا مقصد اور علامہ اقبال کے پیغام کی اصل تشریح سمجھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی 2022 کی تقریبات کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراءفواد چوہدری، شوکت فیاض ترین، معاونین خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، شہزاد نواز اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔

- Advertisement -

بدھ کو وزیر اطلاعات نے وزیر اعظم کو تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے پاکستان کی تاریخ، ثقافت قومی ہیروز، تحریک پاکستان کی نامور خواتین، مقامی کھیلوں، سیاحت، معیشت، گرین پاکستان اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ڈاکومینٹریز اور تقریبات منعقد کی جائیں گی۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات شایان شان طریقے سے منائی جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ان تقریبات کا مقصد پاکستان کے الگ تشخص، ثقافت اور منفرد جغرافیہ کو اجاگر کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر نوجوانوں کو پاکستان کے قیام کا مقصد اور علامہ اقبال کے پیغام کی اصل تشریح سمجھانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ قدرت نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت سے نوازا ہے جن کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ مقامی گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لائسنس کے اجراءکے عمل کو تیز کیا جائے، مقامی گیس ایندھن کا سب سے سستا ذریعہ ہے،طے شدہ ٹائم لائنز میں مزید تاخیر کیے بغیر اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.