MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شین وارن کی موت پر جمائما گولڈ سمتھ کا بیان بھی آگیا

0 508

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی موت پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ شین وارن کے انتقال کی خبر چونکا دینے والی ہے۔جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ شین وارن میرے بیٹوں سمیت بہت سے لوگوں کے لیے کھیلوں کا ہیرو تھا، ایک بڑے دل والے دوست تھے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری سپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.