MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور میں پراسرار ریموٹ کنٹرول طیارہ گر گیا

0 504

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تعین کیا جا رہا ہے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا؟طیارے سے کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں،ڈرون طیارے میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہوا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کے پروں کی لمبائی 13 فٹ ہے جب کہ ڈرون کی لمبائی 6 فٹ 4 انچ ہے۔لاہور پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔سی سی پی او لاہور غلام محمو ڈوگر نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او لاہور نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سینیر پولیس افسران اور متعلقہ ادارے موقع پر موجود ہیں۔متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریمورٹ کنٹرول طیارے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.