MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی پر بھارتی پولیس کا شہریوں کو مشورہ

2 474

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی پولیس نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کا حوالہ دے کر مفاد عامہ میں پیغام جاری کر دیا ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دہلی پولیس کے آفیشل اکاو¿نٹ سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اپنے پاسورڈز کو اتنا خفیہ رکھیں

- Advertisement -

جتنا کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کو رکھا۔دہلی پولیس کے اس ٹوئٹ کو صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ عام طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کام کرنے والوں کو انتہائی سنجیدہ سمجھا جاتا ہے

تاہم پچھلے کچھ سالوں سے محکمہ پولیس نے مفاد عامہ کے پیغامات جاری کرنے کے لیے مزاحیہ انداز اپنایا ہے۔خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کو لے کر مداح بے چین تھے تاہم بالی وڈ کے دونوں فنکاروں نے پوری شادی کو رازداری سے نمٹایا اور بعد میں تصاویر شیئر کیں۔ شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ موبائل فون نہ لائیں، مہمانوں کو خصوصی کوڈ بھی دیے گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.