نیہا ککڑ کو500 کے نوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا
ممبئی(ویب ڈیسک )بھارتی سنگرنیہا ککڑ کو ممبئی کی سڑکوں پرنوٹ بانٹنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیہا ککڑ ممبئی کی ایک سڑک پربھکاری بچوں میں500 کےنوٹ بانٹ رہیں تھیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے ان کے گرد بھکاری بچوں کا ہجوم جمع ہوگیا اورنوٹ مانگنے لگا۔
- Advertisement -
متوسط طبقے سے بالی وڈ کے امیر اسٹارز کی فہرست میں شامل ہونے والی نیہا ککڑ اپنی فراخدلی اورلوگوں کی مدد کرنے کے حوالے سے مشہورہیں۔نیہا ککڑ بھکاری بچوں کے ہجوم سے خوف زدہ ہوکرگاڑی میں بیٹھ گئیں لیکن بھکاریوں نے ان کی گاڑی کوبھی گھیرلیا۔ راہ گیروں اورقریبی مارکیٹ کے دکان داروں نے اکر بمشکل تمام نیہا ککڑ کی گاڑی سے بھکاریوں کے ہجوم کوہٹایا اوروہ روانہ ہوئیں۔