MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، وزیر اطلاعات

0 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پروپیگنڈا کر رہے تھے، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کےخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی۔

رات ایک اہم کاروائی میں کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے یہ لوگ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نفرت انگیز پرپیگنڈا کر رہے تھے اور جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کیخلاف بڑا ایکشن شروع کر دیا گیا ہے جلد ہی مزید گرفتاریاں ہوں گی

واضح رہےکہ گزشتہ روزوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم جماعت ٹی ایل پی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ احتجاج کا کوئی جواز نہیں مارچ کو ہرصورت روکا جائیگا، اگر مظاہرین واپس مرکز چلے جائیں تو حکومت ان سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔

- Advertisement -

ٹی ایل پی کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے تھے،احتجاج کا کوئی جوازنہیں

مارچ کو ہرصورت روکا جائیگا،

اگر مظاہرین واپس مرکز چلے جائیں تو حکومت ان سے بات چیت کیلئے تیار ہے.

حکومت جھکے گی نہ یرغمال بنے گی،

ریاست کی رٹ قائم کی جائیگی اور مظاہرین کو ہر صورت روکا جائیگا،

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت جھکے گی نہ یرغمال بنے گی، ریاست کی رٹ قائم کی جائیگی اور مظاہرین کو ہر صورت روکا جائیگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.