MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دھند کے باعث لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند

2 296

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کا راج ہے، جب کہ موجودہ موسمی صورت حال کے باعث لاہور کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے فلائٹ ا پریشن کیلئے بند کردیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پشاور سے برہان تک اور ایم ٹو سالم سے کوٹ مومن اور بھیرہ سے اللہ تک دھند کے باعث بند ہے،

موٹر وے ایم تھری، ایم فور اور ایم فائیو بھی مکمل بند کردی گئی ہے۔شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک بند کر دی گئی، ایم تھری لاہور سے سمندری اور ایم الیون لاہور سے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم فور اور ایم الیون پر بھی گاڑ وں کے داخلے پر پابندی ہے۔رات اور علی ا لصبح قومی شاہراہ این فائیو پر ہالانی،

- Advertisement -

ٹنڈو مستی اور روہڑی ہالا میں حد نگاہ انتہائی کم رہی، این فائیو پر سعیدآباد، سکرنڈ، مورو، خیرپور، سکھر اور گھوٹکی میں دھند کا راج رہا۔دوسری جانب قصور میں موٹرسائیکل سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق، جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

علاوہ ازیں دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ ا پریشن گزشتہ معطل ہے، جب کہ ایئرپورٹ کے رن وے کو 11 گھنٹے تک فلائٹ ا پریشن کیلئے بند کردیا گیا، حکام کے مطابق لاہور ایئر پورٹ کے اطراف حد نگاہ 50 میٹر ہے۔شدید دھند کے باعث لاہور سے آنے اور جانے والی پروازوں کے شیڈول تبدیل کردیئے گئے ہیں۔
ائر بلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 401 دوپہر 12 بجے تک تاخیر کا شکار
دوحہ سے لاہور آنے والی پرواز 620 دوپہر 12 بجے تک تاخیر کا شکار
استنبول سے لاہور آنے والی پرواز 714 دوپہر 12 بجے تک تاخیر کا شکار
ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز431شام8:30تک تاخیر کا شکار
شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز413شام7:30تک تاخیر کا شکار
کراچی سے لاہورآنے والی پرواز524منسوخ
لاہور سے کراچی جانے والی پرواز525منسوخ
لاہور سے دبئی جانے والی پرواز410رات9:30 تک تاخیر کا شکار
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج دن بھر موسم ابرا لود اور سرد ہوائیں چلیں گی، صبح کے اوقات میں لاہور کا درجہ حرارت 8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی لہر برقرار رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمدورفت میں 3 گنا اضافہ ہوگیا اور دوسری […]

  2. […] (مسائل نیوز) لاہور ایئرپورٹ سے ساڑھے 21کلو گرام ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.