MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کو مہنگائی، شرح نمو میں کمی جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آئی ایم ایف نے بڑا انتباہ جاری کردیا

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن(مسائل نیوز)آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہاکہ سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر بنائے ہیں، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر مذاکرات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا کہ پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے اور دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کے لیے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.