MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا پانے والے سوتیلے باپ کی سزا کالعدم قرار

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے بیٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا کے خلاف سوتیلے باپ کی سزا کالعدم قرار دیدی۔یٹی سے زیادتی کے کیس میں سزا کے خلاف سوتیلے باپ کی اپیل پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ماتحت عدالت نے ملزم کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار ملزم ساجد خان کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کراچی عدم شواہد پر ملزم کو دی گئی سزا کالعدم قرار دے دی۔پراسیکیوشن نے کہا کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے ملزم کو 2021 میں سزا سنائی تھی جبکہ وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کا گواہ عینی شاہد نہیں ہے اور مقدمہ ایک دن کی تاخیر سے درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.