MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کو 12 ارب ڈالر کہاں سے ملے؟ اسیٹ بینک نے اہم ترین اعداد و شمار بتا دیئے

0 3

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر پاکستان منتقل کر دئیے ہیں جو اس اقدام کی کامیابی اور اعتماد کی دلیل ہے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے تقریباً نو لاکھ سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر پاکستان منتقل کیے ہیں جس سے اس اقدام پر سمندر پارپاکستانیوں کے اعتماد کا اندازہ ہوتا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق 13 فروری 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 19 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی ذخائر 21.30 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس اس دوران 16.19 ارب ڈالر موجود تھے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.10 ارب ڈالر تھے۔

اس اضافے کے ساتھ ہی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ملا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.