بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی قسم کے غیر قانونی ہڑتال اجتماع یا روڑ بندش کی اجازت نہیں، شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ ( مسائل نیوز)شاہد رند معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی قسم کے غیر قانونی ہڑتال اجتماع یا روڑ بندش کی اجازت نہیں، بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت کسی بھی سڑک کو بند کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی
- Advertisement -
احتجاج کے نام پر سڑک بند کرنے والوں کے خلاف پولیس کو سخت کارروائی کے واضح احکامات ہیں
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے