MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا ایک اور انعام مل گیا

0 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی کا ایک اور انعام مل گیا، لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانانے شاہین کو اپنے زیر استعمال مہنگی گاڑی تحفے میں دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کے سی ای او عاطف رانا نے کپتان شاہین آفریدی کو اپنے زیر استعمال مہنگی گاڑی تحفے میں دیدی۔
لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا کا کہنا تھا کہ شاہین کی عمر کے حوالے سے سوالات ہوتے ہیں، بے شک شاہین عمر میں چھوٹا ہے لیکن اس عمر میں بھی بہت میچوئر ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے، اسے جو بھی تحفہ ملتا تھا وہ ٹیم ممبرز اور سپورٹ اسٹاف میں تقسیم کر دیتا تھا جس سے اس کے بڑے پن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ثمین رانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پی ایس ایل سیون کے آغاز سے قبل میرا انعامات کی تقسیم کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن جب فخر زمان نے سنچری اسکور کی تو میں نے کہا کہ نہیں یہ تو بہت اسپیشل ہے اس پر فخر کو انعام ملنا چاہیے تو بس یہیں سے اچھی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انعامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایک سوال کے جواب میں ثمین رانا نے بتایا کہ دو سال سے شاہین کا عاطف کے ساتھ مذاق چل رہا تھا، عاطف کے پاس ایک گاڑی تھی جو شاہین کو پسند تھی تو جیت کی خوشی میں شاہین کو اس کی پسند کا تحفہ دیا، میں نے شاہین سے کہا تھا کہ یہ تمھارے لیے ہے، اسے ڈونیٹ نہیں کرنا۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ 7 کی فاتح لاہور قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ شاہین آفریدی کے والد کی دعوت پر لنڈی کوتل پہنچ گئی۔
قلندرز کی ٹیم اور انتظامیہ کا قبائلی عمائدین، سیاسی شخصیات اور شائقین کرکٹ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا، سی او او ثمین رانا اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید اور ٹیم کے دیگر اراکین نے چیمپئن ٹرافی لہرا کر جیت کا جشن منایا۔لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لنڈی کوتل کے مناظر شیئر کیے گئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرافی کا دیدار کرنے اور انتظامیہ کو خوش آمدید کہنے والوں کی تعداد سیکڑوں میں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.