MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ کو تسلیم کیا، اکبر ایس بابر کا دعویٰ

1 303

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے وکیل نے غیر ملکی کمپنیوں کی فنڈنگ کو تسلیم کیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ انور منصور نے تسلیم کیا کہ اگر کوئی بیقاعدگی ہوئی تو تحریک انصاف ذمہ دار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون کہتا ہے کہ ڈونیشنز صرف انفرادی طور پر لی جاسکتی ہے، انور منصور نے تسلیم کیا غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ ہوئی۔انہوںنے کہاکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ انور منصور نے کہا میرے

- Advertisement -

دلائل مکمل ہوگئے، کل فنانس کے لوگ تفصیلات دیں گے، انشاء اللّٰہ ہماری تفصیلات ایک دن میں مکمل ہوجائینگی۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان احتجاج کے ذریعے دبائو ڈال کر مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.