MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بابراعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔کراچی ٹیسٹ میں بابر اعظم نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس اسکور کیا جس کے بعد پاکستانی کپتان سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہوگئے۔سنگاکارا نے 2014 میں 25 ففٹی پلس اسکور کیے تھے اور بابر نے اس سال 7 انٹرنیشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کیں۔اس سے قبل بابراعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔قومی کپتان نے کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.