MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صنعتی ترقی سےپاکستان کو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں فروغ حاصل ہوگا،چئیرمین سینیٹ

1 350

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چینی سفارتخانے میں پاک-چائنہ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام آل پاکستان-چائنیز انٹرپرائز ایسوسیشن کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کےحوالے سے تقریب کا انعقاد

چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا تقریب سےخطاب

آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشنز کی سالانہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر معزز مہمانوں سے مخاطب ہونا میرے لئے باعث مسرت ہے

یہ تقریب نہ صرف چین اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات بلکہ دو طرفہ تجارتی روابط کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہے

چئیرمین سینیٹ نے تقریب کی میزبانی پر پاکستان -چائنا انسٹی ٹیوٹ کی کاوش کو سراہا

کوڈ-19 نے ہماری معاشی استحکام اور ترقی کو کافی متاثر کیا ہے

تمام تر مشکلات کے باوجود ہم،ناصرف وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں کامیاب رہے بلکہ معاشی نقصان کو کم اور اقتصادی سرگرمیوں کو برقرار رکھا

حالیہ چیلنجز کی وجہ سے پاکستان کو اپنی معاشی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کا موقع ملا ہے

معیشت کے فروغ اور ترقی کیلئے صنعت کاری پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے

گزشتہ سال پاکستان کی جی ڈی پی کانصف سے زیادہ حصہ سروسزکے شعبے سے آیا، زراعت کا دوسرا نمبر رہا

پاکستان کو بیلنس آف پیپمنٹ اور بےروزگاری جیسے چیلنجز پر قابون پانے کیلئے صنعت کاری پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی

- Advertisement -

دنیا بھر میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے والی صنعت کاری کی کئی مثالیں دیکھی لیکن چین کی اتنی تیزی سے اقتصادی ترقی دنیا کیلئے ایک بہترین مثال ہے

آج، ہمیں اپنے قریبی دوست ( چین ) سے سیکھنے کا موقع ملا ہے

چین کی اقتصادی ترقی سے لاطینی امریکہ، ایشیا اور افریقہ میں بھی معاشی ترقی کو فروغ ملا ہے

ہمیں ، ہمارے تاجروں،صنعت کاروں اورچیمبرز آف کامرس کو پاکستان-چین کے قریبی اور برادرانہ تعلقات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ روابط استوار کرنے کی ضرورت ہے

حکومت کے علاوہ نجی شعبوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صنعتی تعاون کی راہ ہموار کرے

آل پاکستان- چائنیز انٹرپرائزز ایسوسیشن کو تجویز پیش کروں گا کہ وہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ بامعنی تعاون کیلئے بات چیت شروع کرے

صنعتی ترقی سےپاکستان کو مینوفیکچرنگ سیکٹر میں فروغ حاصل ہوگا

باہمی تعاون کے پیش نظر منیفیکچرنگ اورصنعتی شعبے کو پاکستان منتقل کیا جاسکتا ہے جس سے لوکل ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے علاوہ چین کے ساتھ ہماری درآمداد ( تقریباً15.5 بلین ڈالرز) کم اور برآمداد ( 2.3 بلین ڈالرز)زیادہ ہوں گی

مینوفیکچرنگ پلانٹس میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے سے ہی خصوصاً سی پیک میں شامل انفراسٹرکچر اورصنعتی زونز کے قیام سےصحیح معنی میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے

پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ، ایف پی سی سی آئی،چیمبرز آف کامرس، تاجروں اور صنعت کاروں کی آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن، اور چین کے ساتھ بامعنی بات چیت کی شروعات کیلئے پر امید ہوں،

مجھے یقین ہے کہ اس تقریب کے مثبت نتائج نکلیں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)ملک میں توانائی کی آسمان سے چھوتی قیمتیں صنعتی شعبے کیلیے درد سر بن گئیں،حکومت کی تبدیلی کے بعد 5 ماہ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.