محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر آغا عبید پر عائد الزامات کے متعلق بی ڈی ایم اے کا اہم ہنگامی اجلاس
کوئٹہ(مسائل نیوز)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے بلوچستان ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر آغا عبید پر عائد الزامات کے متعلق بی ڈی ایم اے کا اہم ہنگامی اجلاس
اجلاس میں متعلقہ محکمے کے رویہ کو ہر لحاظ سے ناپتے ہوۓ فیصلہ کیا گیا کہ ہم اپنی آواز اٹھاتے رہے گے عوامی مفاد میں سوالوں کے جوابات ڈھونڈنے کیلۓ صحافتی اصولوں پر مبنی خدمات سر انجام دیتے رہیں گے.
اجلاس کے دوران حکومت بلوچستان کا حالیہ اقدام جس میں محکمہ خزانہ میں بھرتیوں کو ملک میں پہلی بار ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کی گئ کو سراہا گیا اور طے پایا کہ حکومتی ہر اقدام جو عوامی مفاد میں اہم ثابت ہو رہا ہو اس کو اپنا فرض سمجھ کر سراہا جائے گا.
اجلاس کے دوران حکومتی عہدوں سے عدالت کے ذریعے ہٹانے والے شخص کے قول و فعل کو آزادی راۓ اظہار پر قدغن سمجھ کر محکوم اقوام کی آوازوں کو ہمیشہ کیلۓ دبانے کا اہم خطرہ سمجھا گیا.
بی ڈی ایم اے نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ مختلف سرکاری افیسرز اور سیاسی لوگوں کی جانب سے بی ڈی ایم اے کے صدر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کو قابل تحسین اور خوش آئند سمجھتے ہے.