MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد پنجاب اور کے پی کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی

0 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد خیبرپختونخوا (کے پی) سمیت پنجاب میں بھی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے

- Advertisement -

مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے آپشنز کے لئے سر جوڑ لیے، سیاسی محاذ میں قانونی ماہرین اہمیت اختیار کر گئے۔ذرائع کے مطابق اسمبلیوں سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد حکومت اور اپوزیشن نے آئینی اور قانونی ماہرین سے رابطے تیز کر دیئے ہیں ۔ پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کے طریقہ کار اور اسمبلی کی تحلیل کے بعد وزیراعلیٰ کے اختیارات پر مشاورت کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق دوران مشاورت اس سوال پر غور ہوا کہ گورنر، وزیراعلی کو آئین کے کس آرٹیکل کے تحت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں؟۔ذرائع کے مطابق آئینی ماہرین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن اتحاد کے ایک دوسرے کے ساتھ رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جمعہ 2 دسمبر کو عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اہمیت اختیار کرگیا جو پنجاب کی آئندہ کی سیاست کا تعین کرے گا۔اتحادی جماعت (ق) لیگ کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، عمران خان جمعہ سے قبل آئینی ماہرین سے اپنی مشاورت مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.