MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوازشریف پہلے واپس آئیں پھر کوئی پوزیشن لیں

1 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پہلے واپس آئیں پھر کوئی پوزیشن لیں،نوازشریف اس وقت خود ریلیف ڈھونڈ رہے ہیں وہ عمران خان کو کیا ریلیف دیں گے، ۔جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہا کہ نوازشریف کی عمران خان سے متعلق سوچ بالکل بھی درست نہیں ہے۔
سیاسی حریفوں سے نپٹنے کو جمہوریت پر ترجیح دینا کیسی سوچ ہے۔نوازشریف کے نزدیک اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ عمران خان کا جیل میں نہ ہونا ہے۔حکومت کی پہلی ترجیح سیلاب ہونی چاہئے مگر یہاں بدلے کی آگ نظر آ رہی ہے۔سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مل کر کام کرنا چاہئیے۔
دوسری جانب پاک بحریہ کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔

- Advertisement -

جاری اعلامیہ کے مطابق گھارو، جاتی، کنڈیارو، سجاول، چوہڑ جمالی، میر پور خاص، ٹھٹھہ، بدین، دادو اور قمبر سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں پاک بحریہ کی ریلیف اینڈ ریسکیو ٹیمیں مصروف عمل ہیں ۔پاک بحریہ کی غوطہ خور ٹیمیں سیلابی پانی میں پھنسے افراد کو کشتیوں کی مدد سے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔ پاک بحریہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے لیے بھی آپریشن کر رہی ہے۔
سیلاب زدگان کو مفت طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے لئے مختلف علاقوں میں پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل جاوید اقبال نے پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئےمتاثرہ علاقوں کا فضائی و زمینی دورہ بھی کیا۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کا ریلیف آپریشن مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی ہر ممکن امداد کے عزم کا عملی مظہر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی مانگنے کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.