MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راکھی ساونت کے ساتھ شادی سے انکار پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

1 832

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) راکھی ساونت کی عادل خان سے دوسری شادی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔گذشتہ ہفتے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان کے ساتھ شادی کی خبر کی تصدیق کے بعد ان دونوں کے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پرآئی تھی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر راکھی ساونت اور عادل خان کے نکاح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو نکاح کے وقت کلمہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
نکاح خواں نے عادل خان درانی اور راکھی ساونت کا نکاح 51 ہزار 786حق مہر کیساتھ پڑھایا۔۔اداکارہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے نام تبدیل کرنے کے بارے میں شائع کی گئی خبر کو اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی شادی گذشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا۔
تاہم راکھی ساونت کے شوہر عادل خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگوکے دوران شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا جس کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا۔راکھی ساونت بھی اس صورتحال پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران زاروقطار رونے لگیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا میں ایک طرف بیمار ماں کو سنبھالوں یا پھر عادل کا شادی انکار سنبھالوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر ظلم بند کرو، شادی کے بعد بھی ایک پل سکون نہیں ملا۔عادل اور میں سات مہینے اکٹھے رہے۔میں نے کہا کہ مجھے شادی سے متعلق سب کو بتانا ہے لیکن انہوں نے کہا تھا کہ ابھی نہیں کیونکہ میری بہن کی شادی ہے۔اگر عادل نے مجھ سے شادی کو خاندان کے آگے قبول نہیں کرنا تھا تو مجھ سے شادی کیوں کی، میری زندگی خراب کیوں کی؟

میں نے عادل سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا۔نام بھی بدلا اور عادل کے ہی طور طریقے اپنا رہی ہوں۔عادل کے کہنے پر شادی کو میڈیا سے خفیہ رکھا۔اب جب کہ تمام چیزیں موجود ہیں تو عادل کیوں انکار کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) بالی ووڈ ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت اپنی دوسری شادی کے بعد سے ہی ایک بار پھر شہ سرخیوں کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.