پی ٹی آئی کا سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی نے سینیٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا،سینیٹر شہزاد وسیم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر حکومت کیخلاف ایوان میں آواز اٹھائی جائے گی،موجودہ حکومت صرف بھیک مانگنے میں مصروف ہے،ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہیں جبکہ سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزاد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ اشتہایوں کی حکومت ہے جو اشتہارات میں نظر آتی ہے،ان کی معیشت اور کارکردگی صرف اشتہارات کی حد تک محدود ہے۔
معیشت سیلاب اور دہشت گردی کے نام پر قرض لینے پر چلتی ہے تو ان کی بھول ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ امداد نہیں قرض ہے آپ کو عوام کا سامنا کرنا پڑے گا،ہم پنجاب اور کے پی کے اسمبلیوں کو ملکی مفاد میں تحلیل کرنے جا رہے ہیں،ملکی مسائل کا واحد حل صرف اور صرف انتخابات ہیں،عوام آزادانہ طریقے سے اپنی حکومت منتخب کریں گے،نمائندہ حکومت کی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔
- Advertisement -
یاد رہے کہ پی ٹی آئی قیادت کئی بار کہہ چکی ہے کہ ملکی مسائل پر قابو پانے کا واحد حل صاف اور فوری الیکشن جبکہ فواد چوہدری نے گزشتہ دنوں کہا کہ 71 فیصد لوگ کہتے ہیں نئے انتخابات ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ دو لوگ شہباز شریف اور بلاول بھٹو پر کسی کا بھی اعتبار نہیں،شہباز شریف وزیراعظم بنے ہوئے ہیں لیکن صفر فیصد اعتماد ہے۔ آصف زرداری کو شرم آنی چاہیے، سندھ کا پیسہ ایم پی اے پر خرچ کر رہے ہیں،یہ پیسہ عوام پر خرچ ہونا چاہیے۔
سندھ کی عوام کے ساتھ جو کچھ کیا اب لوگ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا گھیراؤ کریں گے۔ پنجاب میں اسمبلی ہونے کے بعد عام انتخابات کی طرف جائیں۔ رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنی پالیسی تبدیل کرے،ہمارے عوام سے اچھے تعلقات ہیں اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو ہم سے اچھے تعلقات کرنے پڑیں گے۔