MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا لسبیلہ کا دورہ

4 316

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لسبیلا (مسائل نیوز) کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا جہاں امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کا دورہ کیا۔آصف غفور نے تحصیل لاکھڑا میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ جی او سی کی متاثرین کو درپیش مسائل اور امدادی کاموں پر کور کمانڈر کوبریفنگ دی گئی۔
لیفٹننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب متاثرین کو ممکنہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔
جب کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کے ابتدائی سپیل نے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا جبکہ حالیہ بارشوں نے جنوبی پنجاب اور سندھ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے،سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں اب تک ملک بھر میں 340 بچوں اور 211 خواتین سمیت 1003جاں بحق ہو چکے ہیں۔
نجی ٹی وی نے امدادی اداروں کی حاصل کردہ رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلاب سے ملک بھر میں 320 دکانیں اور 139 بڑی مارکیٹیں تباہ ہو گئیں، ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاک اور متاثر ہونے والے مویشیوں کی تعداد 15 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے ذمہ دار وفاقی اور صوبائی اداروں سے حاصل کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں تقریباً 2 کروڑ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں، جبکہ 30 لاکھ متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔
خیبرپختونخواہ کے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبر پختونخوا ہ میں 187 افراد جاں بحق اور 320 زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا ہ میں بارش اور سیلاب سے 122کلومیٹر سڑک، 17پل ، 126897گھر وں کو نقصان پہنچا جبکہ 2742مویشیوں کو نقصان پہنچا۔صوبہ خیبرپختونخوا ہ کے اضلاع ایبٹ آباد، باجوڑ، بونیر، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہری پوری، کرک، خیبر، کرم ، لوئر ، چترال، مردان، نوشہرہ، اپردیر، اپرکوہستان اور اپرچترال بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
پنجاب میں 184جاں بحق ، 233زخمی ہوئے، صوبہ پنجاب میں بارش اور سیلاب سے 237کلومیٹر سڑک، شاہراہیں، 18پل ، 260دکانیں اور 264106گھر مکمل تباہ یا جزوی طور پر متاثر ہوئے۔صوبے کی302797مویشیوں بھی سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب نے پنجاب میں راجن پور، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی، بھکر، مظفر گڑھ اور سیالکوٹ کے اضلاع کو زیادہ متاثر کیا۔سندھ میں 320 افراد جاں بحق جبکہ بارش اور سیلاب سے 2581 کلومیٹر سڑک، 145پل ، 32 دکانیں، 468233 گھروں کو نقصان پہنچا اور 13794مویشی متاثر ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] نیوز)کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بلوچستان کے زمینی رابطوں کی جلد بحالی کے […]

  2. […] نیوز) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک و قوم کا مستقبل اور اتحاد و […]

  3. […] (مسائل نیوز)کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل کمال انور چودھری کے […]

  4. […] نیوز)کمانڈر کوئٹہ کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی خصوصی ہدایت پر بلوچستان کی ہزارہ برادری کے دیرینہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.