سیمنٹ کی قیمتوں میں حیران کن کمی! جانیں آپ کے شہر میں فی بوری اب کتنے میں دستیاب ہے
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق، یکم جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری (50 کلو) کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے ہفتے کے 1391 روپے سے 0.27 فیصد کم ہے۔
دوسری جانب جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1446 روپے پر مستحکم رہی جو پچھلے ہفتے بھی اتنی ہی تھی۔
شمالی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں:
اسلام آباد: 1367 روپے
راولپنڈی: 1361 روپے
گوجرانوالہ: 1420 روپے
سیالکوٹ: 1400 روپے
لاہور: 1457 روپے
فیصل آباد: 1380 روپے
سرگودھا: 1400 روپے
ملتان: 1411 روپے
- Advertisement -
بہاولپور: 1413 روپے
پشاور: 1353 روپے
بنوں: 1300 روپے
جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی قیمتیں:
کراچی: 1379 روپے
حیدرآباد: 1428 روپے
سکھر: 1530 روپے
لاڑکانہ: 1407 روپے
کوئٹہ: 1490 روپے
خضدار: 1443 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معمولی کمی تعمیراتی سرگرمیوں میں سست روی اور مارکیٹ حالات کی وجہ سے ہو سکتی ہے تاہم رپورٹ میں کمی کی مخصوص وجوہات کا ذکر نہیں کیا گیا۔