MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایک سال میں 10 کروڑ موبائل فونز بلاک! پی ٹی اے کے اس فیصلے کے پیچھے وجہ کیا ہے؟

0 44

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مالی سال 2024-25 کے دوران ملک بھر میں تقریباً 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کیے جس سے موبائل مارکیٹ میں شفافیت اور صارفین کے تحفظ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بلاک کی گئی ڈیوائسز میں شامل ہیں

8 لاکھ 68 ہزار چوری شدہ یا گم شدہ موبائل فونز

7 کروڑ 20 لاکھ جعلی (کاؤنٹر فیٹ) ڈیوائسز

2 کروڑ 70 لاکھ ڈپلیکیٹ یا کلونڈ آئی ایم ای آئی نمبرز والے موبائل فونز

- Advertisement -

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم نے پاکستان میں موبائل ڈیوائسز کے انتظام میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ اس سسٹم کے نفاذ سے

جعلی اور غیر معیاری موبائل فونز کی درآمد میں کمی آئی جبکہ صارفین کے حقوق اور تحفظ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ نئے سسٹم کے تحت 2021 میں متعارف کروائے گئے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ ریگولیشنز نے موبائل فونز کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تیاری کو روکنے میں مدد دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 سے اب تک پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے ذریعے 83 ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کیے ہیں۔ مزید یہ کہ 2025 تک پاکستان کے نیٹ ورکس پر استعمال ہونے والے 95 فیصد سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں جن میں 68 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی، جعلی اور غیر معیاری موبائل ڈیوائسز کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور نیٹ ورک کا معیار برقرار رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.