اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سیشن عدالت میں دائر کر دی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ حساب برابر کرنے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔ میڈیار پورٹس کے مطابق درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس تفتیش کے دوران شہباز گل کیخلاف کوئی الزامات ثابت نہیں کر سکی،سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے خلاف پولیس کی نظرثانی اپیل مسترد کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نظرثانی پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
سیشن کورٹ نے پولیس کی نظرثانی کی اپیل ناقابل سماعت قرار دی،اسلام آباد کی مقامی عدالت میں شہبازگل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی،ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔
- Advertisement -
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ ایک اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنا چاہتے ہیں،حساس ادارے سے متعلق سنجیدہ معاملہ ہے،عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔ عدالت نے اپیل قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ یاد رہے کہ پولیس نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا،اور شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی۔ نظر ثانی کی اپیل پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے دائر کی۔ قبل ازیں عدالت نے شہباز گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا جیسے اسلام آباد پولیس نے چیلنج کیا اور نظر ثانی درخواست دائر کی۔
[…] آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے رہنما شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر اقوام متحدہ سے رابطہ کرلیا، سابق وفاقی […]