MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے: رانا تنویر کا دعویٰ

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ننکانہ صاحب(مسائل نیوز) نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے: رانا تنویر کا دعویٰ۔ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں،کوئی مائی کا لال اسلام آباد پرچڑھائی کرکے دکھائے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر نے دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف آئندہ ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔
ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کے پاس اب بیساکھیاں نہیں ہیں،کوئی مائی کا لال اسلام آباد پرچڑھائی کرکے دکھائے۔انہوں نے کہا کہ کسی صوبے نے وفاق پر چڑھائی کی تو وہاں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔(ن) لیگ کے قائد کی وطن واپس پر رانا تنویر کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف نومبر میں پاکستان واپس آجائیں گے جب کہ ہم پنجاب میں بھی آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہوگی۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کو مایوسی ہوگی اور پارٹنر شپ ٹوٹے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف تھکا ہوا وزیراعظم ہے، ان کے رنگ پسٹن میں کچرا پھنسا ہوا ہے، قوم عمران خان کے کال کی منتظر ہے۔سابق وزیر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی جانی نقصان ہوا تو حکومت بھاگ نہیں پائے گی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.