MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بجلی کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ ہونے کے قریب! ملک میں سولر کا استعمال بڑھ گیا، نیٹ میٹرنگ کہاں پہنچ گئی؟

0 92

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان میں ستمبر 2025 کے دوران نیٹ میٹرنگ کے ذریعے بجلی کی پیداوار کا حصہ قومی مجموعی پیداوار میں نمایاں اضافہ کے ساتھ 57 بیسس پوائنٹس بڑھ گیا۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق، گھریلو اور کمرشل سطح پر سولر پینلز کے استعمال میں اضافہ مسلسل جاری ہے جس سے گرڈ پر انحصار کم ہو رہا ہے۔ یہ ڈیٹا نیپرا کی جانب سے جاری شدہ رپورٹ اور عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیے میں سامنے آیا ہے۔

- Advertisement -

ستمبر میں نیٹ میٹرنگ کے یونٹس میں ماہ بہ ماہ 28اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نہ صرف موسم کی مناسبت سے بہتر سولر پیداوار کو ظاہر کرتا ہے بلکہ ملک بھر میں سولر سسٹمز کی نصب استعداد میں مسلسل توسیع کو بھی نمایاں کرتا ہے۔

مزید یہ کہ مجموعی بجلی کی پیداوار میں سال بہ سال صفر اعشاریہ 8 فیصد اضافہ ہوا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بڑھتے ہوئے ٹیرف اور مہنگے بلوں کے باعث صارفین توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف تیزی سے منتقل ہو رہے ہیں اور خود پیدا کردہ بجلی کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.