MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور میں دھماکے کی زوردار گونج! 3 افراد جاں بحق، ہربنس پورہ میں افراتفری پھیل گئی

0 112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نادر مارکیٹ کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق گھر میں گیس سلنڈر اچانک پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متاثرہ مکان کا ملبہ ساتھ والے گھر پر بھی گر گیا۔

- Advertisement -

حادثے میں ایک خاتون اور ان کا بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید ایک شخص نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے پانچ افراد کو زندہ نکال لیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.