MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لیگی منحرف رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری کاعمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہو ر(مسائل نیوز) مسلم لیگ(ن) کے منحرف رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری نے عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا قائداعظم کے بعد عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے منحرف ایم پی اے جلیل شرقپوری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اورپاکستان کیساتھ ہوں، امپورٹڈحکومت نامنظور نامنظور۔میاں جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے بعد عظیم لیڈر عمران خان کی صورت ملا، میری سیاست کا محور کل بھی عوامی خدمت تھا آج بھی ہے۔امریکی سازش کے حوالے سے لیگی منحرف رکن نے مزید

- Advertisement -

کہا کہ نواز شریف ،زرداری کا اتحادامریکاکے حکم کے بغیرناممکن تھا، عمران خان کی حکومت کو بیرونی حکم پر گرایاگیا لیکن اکیلاعمران خان ساری پی ڈی ایم پر بھاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت منحرف اراکین کے بعداکثریت کھو دے گی، تمام مکاتب فکر کے علما عمران خان کیشانہ بشانہ کھڑے ہوں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.