ایسا موقع بار بار نہیں ملتا! پاکستان میں سونا سستا، آج فی تولہ قیمت
اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، یہ قیمت آج سہ پہر کو نئے نرخوں کے اجراء تک برقرار رہے گی۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا دو ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے کا ہوگیاجبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا ایک ہزار 714 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے کا رہا۔
- Advertisement -
اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونا ایک ہزار 571 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 11 ہزار 854 روپے میں دستیاب ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھات کی قیمت میں 20 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نرخ 3 ہزار 750 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔
چاندی کی قیمتیں بھی مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں کمی کا شکار ہوئیں۔ پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط چاندی 26 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 663 روپے کی ہو گئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط چاندی 22 روپے کمی کے ساتھ 3 ہزار 997 روپے رہی۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت صفر اعشاریہ 26 ڈالر کمی کے بعد 44اعشاریہ 36 ڈالر فی اونس تک گر گئی۔