MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

1 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پر اتنا ظلم ہورہا ہے جیسے یہ کشمیر یا فلسطین ہے،تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے

- Advertisement -

گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کے لئے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ،، یہ ہم پر ظلم کررہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کردیا ہے، ہمارے لوگوں اغواء کررہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہورہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعال کریں گے اس کا ردعمل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں، آج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے۔انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ظلم ہورہا ہے، لیکن یہ حقیقی آزادی کی جنگ و جہاد ہے جس میں قربانیاں دینی پڑیں گی، میں بھی تیار ہوں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، خوف کی زنجیریں توڑنی ہیں۔زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زمان پارک میں مینار پاکستان جلسے سے متعلق تبادلہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.