MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مستونگ: تحصیل دشت سے 7 مزدور اغواء،

0 48

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ(مسائل نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں سیاہ پشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی ایک نئی زیر تعمیر چوکی (ناکہ) پر کام کرنے والے سات مزدوروں کو اغواء کر لیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا جب مسلح افراد آئے اور چوکی پر کام کرنے والے مزدوروں کو زبردستی اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اغواء ہونے والے مزدوروں میں پانچ کا تعلق سندھ سے جبکہ دو مقامی بتائے جاتے ہیں۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.