MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا مبینہ آڈیوز لیک ہونے پر ردِعمل آ گیا

1 420

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) چئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا مبینہ آڈیوز لیک ہونے پر ردِعمل آ گیا،عمران خان کی مبینہ آڈیوز چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں نازیبا گفتگو کی گئی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیوز ٹیپ کا مقصد بلیک میل کرنا اور گند اچھالنا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ امریکہ کی خواہش تھی عمران خان کو ہٹایا جائے۔ یہاں ساری گیم اپنی ذات کو پروموٹ کرنے کے لیے تھی اور چوروں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا جبکہ 11 سو ارب روپے کی چوری معاف کرائی گئی۔ دو چور خاندانوں نے ملک میں اداروں کو ٹھیک نہیں ہونے دیا، شہباز شریف نے اقتدار میں آکر سب سے پہلے ایف آئی اے کو تباہ کیا، ایف آئی اے کے افسر رضوان کو ہارٹ اٹیک ہوا، شہباز شریف کے کیس کے چار گواہان مر چکے ہیں، نیب پر انہوں نے اپنا بندہ بٹھا دیا اب سارے کیسز ختم ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے لندن فلیٹس کو تسلیم کیا، جج نے نیب سے پوچھا آپ فلیٹ کی ملکیت ثابت کریں، انہوں نے نیب، ایف آئی اے کو ختم کر دیا ہے، رمیز راجہ کرکٹ بورڈ میں اچھا کام کر رہا تھا، نجم سیٹھی کا کرکٹ میں کوئی تجربہ نہیں اسے چیئرمین بنا دیا گیا، کیا رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کا موازنہ ہے، اب کرکٹ کا بھی برا حال ہوگا۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہمارے دورمیں اکنامک سروے کے مطابق 6 فیصد پر معیشت گروتھ کر رہی تھی، چوروں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، آج پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، جب عدم اعتماد آئی تو اس وقت ڈالر 178 روپے کا تھا، یہ حکومت تو’’اکنامک ہٹ مین‘‘ لگ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پر کوئی سرمایہ کار بھروسہ نہیں کرتا اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کو کوئی باہر سے پیسے نہیں دے گا۔ تحریک طالبان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی میں ہوا اور ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہو گئی تھی لیکن ہماری حکومت کے جاتے ہی مالاکنڈ میں ٹی ٹی پی آ گئی۔ عمران خان نے کہا کہ امریکی ایجنڈے کے تحت ‘‘وار آن ٹیرر’’ کا حصہ بننا خطرناک ہو گا۔ سارا بوجھ خیبر پختونخوا پولیس پر پڑ گیا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے خیبر پختون خوا کے فنڈز روک رکھے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] محمد (مسائل نیوز) اوستہ محمد دو روز میں ہارٹ اٹیک نے تین زندگیاں چھین لی ہیں تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.