MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں

0 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں،ہم روز سنتے ہیں پاکستان ڈیفالٹ ہو جائے گا،کیسے ہو جائے گا؟سنگین مسائل ہیں لیکن ہم نے پاکستان کو بھنور سے نکالنا ہے اور پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے،ہماری اپنی کمزوریوں اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک نیچے جاتا ہے۔
اسحاق ڈار نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ تین ماہ سے ایک بات روز سنتے ہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا یہ ماضی کا پاکستان نہیں،کیوں ڈیفالٹ کرجائے گا،لوگ اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔ملک کو درپیش سنگین مسائل سے نکالنے کے لیے ہمیں کام کرنا ہوگا،ثابت کرتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا،لوگوں کو اس ڈر سے نکالنا ہو گا ہم ہوں یا نہ ہوں ملک آگے بڑھے گا۔
ہم ایک ایک بلین ڈالر کے لیے بھاگ رہے ہیں،صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کا پراپیگنڈہ پھیلایا گیا تو کسی نے سونا خریدا اورکسی نے ڈالر،سیاست کے لیے ملک کو نقصان نہ پہنچایاجائے،ہم اقدامات کررہے ہیں اور ہم پیرس کلب نہیں جائیں گے،پاکستان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ روکنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 2013میں پاکستان کو ایک ڈالر بھی نہیں دیا جا رہا تھا،معیشت پر سیاست نہ کی جائے،اسٹاک ایکسچینج کا ملکی معیشت میں کردار سے انکار نہیں ن لیگی حکومت میں اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا کی بڑی مارکیٹ تھی۔بدقسمتی سے ماضی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،پاکستان کے معاشی معاملات کو بغور دیکھ رہا ہوں۔آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کریں گے،اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر پابندیاں ترجیحات کے ساتھ اٹھانے کا سرکلر کر دیا ہے۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے متعدد بار گورنراسٹیٹ بینک سے معاشی معاملات پر بات ہوئی،آئی ایم ایف کا پروگرام ایسے مکمل کریں گے کہ عوام کو یرغمال نہ بنایا جائے،عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.