MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، 21 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

2 275

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، 21 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا، گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے مزید 21 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔پنجاب کے ضلع ساہیوال سے تعلق رکھنے والے 21 رہنماؤں نے ایک ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گرگئی

- Advertisement -

پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت9 ارکان پارٹی چھوڑ گئے،امجد جوئیہ این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد ڈوگر پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے ،پاکپتن سے تعلق رکھنے والے تینوں راہنما ہی پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار تھے۔

یکم جولائی سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

اس کے علاوہ اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان نے پارٹی عہدوں سے مستعفی دے دیا جبکہ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان نے پارٹی چھوڑ دی۔ ذرائع کے مطابق تمام تر ورکرز نے سانحہ9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.