شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق انکوائری کا آغاز
اسلام آباد (مسائل نیوز)تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔ جیو نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تفتیشی ٹیم سمیت اعلی پولیس حکام نے شرکت کی،تفتیشی ٹیم کی جانب سے حکام کو عدالتی کارروائی پر بھی بریفنگ دی گئی۔
پولیس نے شہباز گل پر تشدد کے الزامات کے حوالے سے بیانات قلم بند کرنا شروع کر دئیے ہیں،اور ڈاکٹرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز گل کی خوراک سے متعلق بھی مکمل نگرانی کی جائے گی۔ شہباز گل پر تشدد کے الزامات کے حوالے سے انکوائری کی نگرانی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی کہا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ گل کو ذہنی اور جسمانی دونوں طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا،میرے پاس مکمل معلومات ہیں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ میرا سوال ہے کہ پھر شہباز گل پر تشدد کس سے کیا؟ہمارے ذہنوں اور عوام میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یاد رکھیں عوام ردِعمل دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ شہباز گل کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس سخت سیکیورٹی میں شہباز گل کو عدالت لائی تھی ۔شہباز گل وہیل چئیر پر موجود تھے اور ان کا ماسک ہٹا ہوا تھا۔شہباز گل عدالت میں پیشی کے وقت لے جاتے ہوئے اپنا ماسک مانگتے رہے۔
[…] آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج شہباز گل کے سانس بحال نہ ہونے کی شکایت پر میڈیکل بورڈ کی جانب سے […]
[…] تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر تشدد کے الزامات سے متعلق پولیس انکوائری مکمل ہوگئی۔پولیس […]