MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ٹیم کی تشکیلِ نو کر دی گئی

0 401

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزارت داخلہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی ٹیم کی تشکیل نو کردی،وزارت داخلہ نے نئی ٹیم کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی ٹیم کی تشکیل نو کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 3 کے بجائے 2 رکنی ٹیم کینیا جا کر ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گی۔
نئی ٹیم میں ایف آئی اے اطہر وحید اور آئی بی کے عمر شاہد حامد شامل ہیں۔ قبل ازیں صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹیگیشن بیورو (ایف آئی اے) اطہر وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انویسٹیگیشن بیورو(آئی بی) شاہد حامد اور انٹر سروس انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کے لیفٹیننٹ کرنل سعد احمد تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کے واقعے پر اعلیٰ سطح 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا روانہ ہو گی۔تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کے قتل کیس سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ٹیم ارشد شریف کی دبئی اور پھر کینیا روانگی کی وجوہات اور محرکات کا جائزہ لے گی۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی شخصیات کے اعتراف کے بعد تحقیقاتی ٹیم ان عوامل کا جائزہ بھی لے گی۔
تحقیقاتی ٹیم کینیا پولیس و دیگر ذرائع سے شواہد پر آزادانہ رپورٹ مرتب کرے گی۔ واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی لے کر نجی ایئرلائن کا طیارہ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا۔ارشد شریف کا جسد خاکی وصول کرنے کیلئے شہید کے اہل خانہ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق کے مطابق سنیئر صحافی کی تدفین جمعرات کے روز اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.