MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افواج پاکستان زندہ باد

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تحریر: کنول زہرا
پاکستان وہ ملک ہے جہاں بارش کا پانی تک نکالنے کا کام حکومت کے بس ک بات نہیں ہے, ایک بار نہیں بلکہ ہر بار کراچی کی بارش صوبائی حکومت کو شرمندہ کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے تاہم وہ احساس سے مکمل عاری ہیں, نااہلی کی انتہا ہے کہ ہر بار ایک جیسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے پھر بھی کوئی انتظام نہیں ہے, یہ ہی نہیں بلکہ heat stock کے سیزن کا مقابلہ کرنے کے انتظامات سے بھی حکومت خالی ہاتھ ہے, تھر میں غذائی قلت پوری کرنے اور طبی سہولت دینے سے بھی صوبائی حکومت نے ہاتھ اٹھا لئے ہیں, جب ہی گاہے بگاہے, پاکستان رینجرز کمیپ لگا کر شہریوں کی داد رسی میں پیش پیش رہتی ہے, اسی طرح  heat stock  سے بچاو کے بھی احتیاطی کیمپ لگانے کی سماجی زمے داری وطن کے بیٹے ادا کرتے رھتے ہیں, عالمی وفا کارونا کے انسداد میں بھی پاک فوج کا کردار مثالی رہا ہے,حکومت ک انتظامی غفلت کے باعث مسائل سے نمٹنے کے  لئے بار بار پاک فوج کو بلایا جاتا ہے, یہ جوان جب آکر اپنی بساط سے بڑھ کر کام کر جاتے ہیں تو ان پر مداخلت کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں, حد تو یہ ہے کہ کراچی کے گجر نالے کی صفائی کرانے تک کی اہلیت سے صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ معزول ہے, شہر ایک عرصے تک دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا, جس کی وجہ پولیس  کا ناجائز استعمال تھا,  پولیس کا فرض شہریوں کو تحفظ دینا ہے مگر بدقسمتی سے صوبائی حکومت نے انہیں اپنے لئے وی وی آپی ڈیوٹیز پر نافذ کیا ہوا تھا, شہر روز خون آلود ہوتا مگر سائیں سرکار کو کوئی فرق نہ پڑتا بلکہ سفاکی تو دیکھیں, سابق وزیراعلی نے کراچی کی آبادی کے تناظر میں یومیہ قتل عام کو سجیدہ نہ لیا بلکہ عام سی بات سمجھا,ان کوتاہیوں کے باعث وفاق نے پاکستان رینجرز کے ذریعے آپریشن کرایا اور شہریوں کو سکھ کا سانس نصیب ہوا, حیران کن بات یہ بھی ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس آگ بجھانے تک کے آلات نہیں ہیں, یعنی ہر طریقے سے پاک فوج پر انحصار کرتے ہیں تاہم مانے سے گریزاں ہیں,سیاسی جماعتیں پاک فوج کو سیاست میں مداخلت کا طعنہ دیتی ہیں جبکہ پنڈی میں قائم سرکاری عمارت کے گیٹ نمبر چار پر سلامی دینے کے لئے ہر گھڑی تیار اور کامران بھی نظر آتی ہیں, اگر فوج اپنے آپ کو نیوٹرل کہہ دے تو ہمارا ساتھ کیوں نہیں دے رہے اس پر چراغ پا ہوجاتی ہیں, سابق وزیر فواد چوہدری نے اعتراف کیا کہ جنرل باجوہ نے کار سرکار میں ہمارا بہت ساتھ دیا, یعنی جیسے ہی انہوں نے نیوٹرل ہونے کا ارادہ کیا تو حکومت کا دھڑم تختہ ہوا, تو کہاں گئی چیئرمین تحریک انصاف کی وہ قابلیت جس کے تحت عمران خان نے دس سال وزیراعظم بننے کا سوچا تھا, پاک فوج کو الیکشن کمیشن اور بعض سیاسی جماعتیں انتخابی عمل کی شفافیت کے لئے بلاتی ہیں, یہ جوان اپنے فرض کی ادائیگی کے لئے خدمات سر انجام دیتے ہیں جنہیں بعدازاں دھاندلی کرنے والے یا سیاسی انجئیر کا نام دیا جاتا ہے, پاک فوج کبھی بھی خود نہیں آئی بلکہ اسے طلب کیا گیا ہے تو وہ وطن کی خدمت کے لئے حاضر ہوئے ہیں مگر پھر بھی ان کے کردار کو چند ناپاک ذہن مشکوک بنانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں, ہماری فوج میں تقریباً 90 فیصد سپاہی ہیں جو اپنی زندگی کا زیادہ حصہ اپنی فیملی سے دُور سرحدوں کی حفاظت میں گزارتے ہیں۔ اس ملک کو اپنی پوری جوانی دے دیتے ہیں۔ وہ لوگ جو طنز کے تِیر برساتے ہیں وہ صرف دو ماہ تک بھی فیملی کے بغیر نہیں رہ سکیں گے, افواج پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل, ذات و مسلک مادر وطن کے لئے سربکف ہے اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار ہے, قوم بھی الحمدﷲ افواج پاکستان کی پشت پر موجود ہے بعض عناصر اگر افواج کو ہدفِ تنقید بناتے ہیں تو اُن کا ایک خاص ایجنڈا ہے  جس سے قوم بخوبی واقف ہے۔ وقت پڑنے پر افواج اور قوم باہم مل کر ہربڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کریں گی اور فتح یاب ہونگے, انشا الله

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.