MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کور کمانڈر پشاور کا ریڈیو پاکستان کا دورہ، نقصانات کا جائزہ

0 192

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ہونے والے مظاہروں اور ہنگامہ آرائی کے دوران ریڈیو پاکستان میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے کور کمانڈر پشاور نے دورہ کیا۔

کے مطابق کور کمانڈر پشاور کو ریڈیو پاکستان میں ہونے والے واقعے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اور ہدایات جاری کی کہ ریڈیو پاکستان کی بحالی میں مزید تیزی لائی جائے۔کور کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج کا عملہ مختلف کاموں کے حوالے سے ریڈیو پاکستان پشاور کی بحالی اور صفائی میں مصروف عمل ہے، پاک فوج کی طرف سے ٹراسمیٹر کی تنصیب، عمارت کی مرمت کرنے سمیت مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے کہا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے ملازمین کو سی ایم ایچ اسپتال میں مکمل علاج فراہم کیا جائے گا۔

یاد رہے پاک فوج کی مدد سے پچھلے دن ہی اپنی نشریات دوبارہ شروع کردی ہے جو کہ اس بات کا عزم ہے کہ فوج اور عوام ساتھ ساتھ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.