MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کو نویں اقتصادی جائزے کی کامیابی کیلیے اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

2 185

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان کو نویں اقتصادی جائزے کی کامیابی کے لیے اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے اور اسٹاف سطع کے معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کی ترجمان جولیئس کوزیک کا آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پاکستان کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی یقین دہانی درکار ہے، پاکستان کے بیرونی شراکت داروں کی طرف سے طے شدہ فنانسنگ خوش آئند ہے اور دوست ممالک سے پاکستان کی فنڈنگ کا خیر مقدم کریں گی۔
ترجمان نے کہا کہ 9 ویں جائزے کی کامیابی کے لیے پاکستان کو اضافی فنڈنگ کی ضرورت ہے، حکام 9 ویں جائزے کو مکمل کرنے کے لیے پروگرام کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی حکام کیساتھ قرض پروگرام کی بحالی کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں تاہم پاکستان کو ادائیگیوں کے توازن کے لیے ادائیگیوں کی ضرورت ہے۔
جولیئس کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت جمود کا شکار ہے اور پاکستان کو بہت زیادہ مالی ضروریات درپیش ہیں، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو سیلاب سے سنگین نقصان پہنچا ہے، پاکستان کی معیشت سبسڈیز اور ٹیکس کی مزید چھوٹ کی متحمل نہیں ہوسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا نیا شیڈول جاری، پاکستان کا معاملہ شامل نہیں […]

  2. […] آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات پھر ناکام ہو گئے، وجہ کیا سامنے آئی؟ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.