MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عثمان خواجہ کے لئے آسٹریلوی ٹیم کا شراب سے جشن منانے سے گریز

1 688

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کینبرا(ویب ڈیسک )آ سٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف جیت کے جشن میں عثمان خواجہ کوشریک کرنے کے لئے اپنا روایتی انداز تبدیل کردیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

- Advertisement -

کہ انگلینڈ کے خلاف میچ اورسیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ تصویربنوانے جمع ہوئے اورشراب کی بوتلوں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی تیاری کرنے لگے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کیمنز نے رواداری کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے

کھلاڑیوں سے شراب کی بوتل کھول کرجشن منانے سے روک دیا اورآسٹریلوی ٹیم کے مسلمان بیٹسمین عثمان خواجہ کوبھی جشن میں شریک ہونے کے لئے بلا لیا۔عثمان خواجہ کی شمولیت کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے زبردست انداز میں جیت کا جشن منایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.