MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پنجاب بھر میں مفت آٹا تقسیم کرنے کا آپریشن آج مکمل بند

0 190

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) مفت آٹاتقسیم کرنے کا آپریشن آج بروز جمعہ پنجاب بھر میں مکمل طور پر بند رہے گا۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں شدید بارشوں کے باعث بعض علاقوں میں مفت آٹا تقسیم کا آپریشن متاثر ، ضلع لودھراں اور خانیوال میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے آٹے کی تقسیم جمعرات کے روز کے لئے معطل کردی گئی، دیگر متاثرہ علاقوں میں راجن پور اور ملتان کے کچھ سینٹر شامل تھے ۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق شدید بارش کے نتیجے میں برقی رو میں تعطل کی وجہ سے بھی بعض مقامات پر جزوی طور پر فری آٹا فراہمی کا عمل متاثر ہوا ،پنجاب میں مقررہ آٹا سینٹرز سے فری آٹا کی فراہمی صبح 6 بجے سے جاری رہی ۔ ترجمان کے مطابق آج بروز جمعہ مفت آٹاتقسیم کرنے کا آپریشن پنجاب بھر میں مکمل طور پر بند رہے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.