MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلینا گومز کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد 400 ملین سے تجاوز کر گئی

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیویارک(مسائل نیوز)معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرایک اور اعزاز حاصل کرلیا ۔ گلوکارہ کے انسٹا پر فالوورز کی تعداد 400 ملین سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہی سوشل میڈیا کو خیر آباد کہنے والی خوبرو امریکی گلوکارہ نے یہ خبر مداحوں کو سُنانے کیلئے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام کا رُخ کیا اور مداحوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئےاس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ “ان کے انسٹاگرام فالوورز 400 ملین ہوگئے ہیں”۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی گلوکارہ کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے .تاہم انہوں نے چند دن قبل ہی سیلینا نے سوشل میڈیا کو ایک بچکانہ چیز قرار دیتے ہوئے اس سے دوری اختیار کی تھی کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف کئے جانے والے منفی تبصروں سےڈپریشن کا شکار ہوگئیں تھیں۔

معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے فالوورز کی تعداد بڑھنے پر مداحوں کے پیار اور ساتھ کا شکریہ ادا کیا ہے ساتھ ہی گلوکارہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ “کاش وہ ان سب مداحوں کو گلے لگا سکتیں”۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.